نعت کے تین اشعار
شاید کہ ہوں در پردہ الفاظ و معانی بھی
اک نعت یہ حاضر ہے اشکوں کی زبانی بھی
شاید کہ ہوں در پردہ الفاظ و معانی بھی
اک نعت یہ حاضر ہے اشکوں کی زبانی بھی
تھمتے ہی نہیں آنسو عصیاں کے تصور سے
نعمت ہے بڑی نعمت اشکوں کی روانی بھی
احباب سے اب کہہ دو آ جائیں وضو کر کے
سرکار کے شاعر کی میت ہے اٹھانی بھی
قیسی الفاروقی
__________
قلب کے دورے کے بعد حضرتِ والا کو لکھ کر بھیجا
دیوریا. 7 جولائی، 78ء
____________________________
A Naat by Qaisi Al Faruqui |