تھا جو ازل
ہی سے مکتوب
ہم سے ہوا ہے
سب منسوب
جوش ِ جنوں
میں ہوش ہے کب
کون ہے طالب
کیا مطلوب
فکر ِ معاش و
عشق ِ بتاں
شغل یہی دو
ہیں محبوب
ان کی توجہ
ان کا کرم ہے
میں جو ہوا
ہوں یوں محتوب
کرکے مسخر
مہر و ماہ
بھول گیا
تسخیر قلوب
عظمتِ انساں
بڑھتی جائے
دیکھ سکے گر
اپنے عیوب
قیسیٌ طالب
ہے یا رب
رکھ مجھ کو
غیرالمغضوب
_________
پورن پور. جون 1960ء
___________________
Azal by Qaisi AlFaruqui |